الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11742
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ الْعَوْذِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ غَزَوْنَا مَعَ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ مُكْرَانَ فَقَالَ سِنَانُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي أَبِي سَلَمَةُ بْنُ الْمُحَبِّقِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ لَهُ حُمُولَةٌ يَأْوِي إِلَى شِبَعٍ فَلْيَصُمْ رَمَضَانَ حَيْثُ أَدْرَكَهُ“ وَقَالَ سِنَانٌ وُلِدْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَبُشِّرَ بِي أَبِي فَقَالُوا لَهُ وُلِدَ لَكَ غُلَامٌ فَقَالَ سَهْمٌ أَرْمِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا بَشَّرْتُمُونِي بِهِ وَسَمَّانِي سِنَانًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
حبیب عوذی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے سنان بن سلمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکران میں ایک غزوہ میں شرکت کی، سیدنا سنان بن سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میری ولادت غزوۂ حنین کے روز ہوئی تھی، جب میری ولادت کی میرے والد کو بشارت دی گئی تو انھوں نے کہا: تم نے مجھے جو خوشخبری دی ہے، اس کی بہ نسبت مجھے وہ تیر زیادہ محبوب ہے جس کے ساتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کروں اور انہوں نے میرا نام سنان رکھا۔