حدیث نمبر: 11729
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللّٰهِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ وَجَنَازَةُ سَعْدٍ مَوْضُوعَةٌ: ((اِهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ۔))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ رکھا ہوا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس کی خاطر رحمن عزوجل کا عرش جھوم اٹھا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح کے پرواز کرنے پر عرش معلی کا جھومنا، یہ اللہ تعالیٰ کی خوشی کی وجہ سے تھا، جیسا کہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِھْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ مِنْ فَرْحِ الرَّبِّ عَزَّ وَ جَلَّ۔)) … جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر ربّ تعالیٰ خوش ہوئے تو عرش جھوم گیا۔ (رواہ تمام في الفوائد ۳/۲، الصحیحۃ:۱۲۸۸)
اللہ تعالیٰ نے اپنے عرش کو اس بات کا شعور بخشا، جس کی وجہ سے اس نے بھی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی روح کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی منفرد اور عظیم سعادت اور منقبت ہے، ایسی عظیم ہستی سے اللہ تعالیٰ کا سلوک کیسا ہو گا! سبحا ن اللہ!
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام / حدیث: 11729
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2467، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13454 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13488»