حدیث نمبر: 11713
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْيَانِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً أَذْكُرُ مَقْدَمَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے تو میں دوسرے بچوں کے ساتھ آپ کے استقبال کے لیے ثنیۃ الوداع کی طرف گیا تھا۔سفیان راوی نے ایک مرتبہ یوں بیان کیا: سائب رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا واقعہ یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک سے واپس آئے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … جب لوگ جہاد اور حج جیسے امورِ خیر سے واپس آ رہے ہوں تو ان کا استقبال کرنے کے لیے اور ان سے ملاقات کرنے کے لیے جانا معروف اور محبت بھرا عمل ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام / حدیث: 11713
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 3083، 4426 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15721 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15812»