الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَالِدِ أَسَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے والد سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11709
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فِي جَيْشٍ قَطُّ إِلَّا أَمَّرَهُ عَلَيْهِ وَلَوْ بَقِيَ بَعْدَهُ اسْتَخْلَفَهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو جس لشکر میں بھی روانہ کیا، ان کو اس کا امیر ہی مقررکیا، اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد زندہ رہتے تو آپ انہیں کو لشکروں کا امیر بنا دیتے۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت و منقبت بھی عیاں ہوتی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنا لے پالک بیٹا بنا رکھا تھا۔