الفتح الربانی
أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام— بعض صحابہ کرام کے فضائل کے ابواب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَان رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11675
عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحِصَى فَقَالَ ”وَاحِدَةً أَوْ دَعْ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ایک مسئلہ دریافت کیا،یہاں تک کہ میں نے یہ بھی پوچھا کہ (نماز کے دوران سجدہ والی جگہ سے) کنکریوں کو ہٹانا یا صاف کرنا کیسا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دفعہ ہٹا سکتے ہو یا پھر یہ بھی رہنے دو (تو بہتر ہے)۔