حدیث نمبر: 11647
عَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَفِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِبِلَالٍ ”بِمَ سَبَقْتَنِي إِلَى الْجَنَّةِ“ فَقَالَ مَا أُحْدِثُ إِلَّا تَوَضَّأْتُ وَصَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”بِهَذَا“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزشتہ حدیث کے ہم معنی حدیث روایت کی ہے،البتہ اس میں یہ وضاحت ہے: رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم کس عمل کی بدولت جنت میں مجھ سے پہلے پہنچ گئے۔ انہوں نے عرض کیا: میں کوئی خاص عمل تو نہیں کرتا البتہ جب بھی بے وضو ہوتا ہوں تو وضو کرتا ہوں اور پھر دور رکعت نماز ادا کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بس اسی عمل کی وجہ سے ہے۔

وضاحت:
فوائد: … ان دو احادیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا وصف یہ تھا کہ وہ جب بے وضو ہوتے تھے تو وضو کرتے اور دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔
عام لوگوںمیں صرف یہ مشہور ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باقاعدگی کے ساتھ تحیۃ الوضوء پڑھا کرتے تھے، لیکن ان کا مکمل عمل یہ تھا کہ وہ جب بھی بے وضو ہوتے تو فوراً وضو کرتے تھے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام / حدیث: 11647
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره، اخرجه الترمذي: 3689 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22996 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23384»