الفتح الربانی
كتاب الفضائل والمناقب— فضائل و مناقب کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مُدَّةِ حَيَاةِ الصَّحَابَةِ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ وَأُمُورٍ تاريخِيَّةِ تَتَعَلَّقُ بِهِمْ وَبِغَيْرِهِمْ باب: صحابۂ کرام کے دورکی تحدید اور ان سے اور دوسرے حضرات سے متعلقہ تاریخی امور کا بیان
حدیث نمبر: 11610
عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ لَبِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ عَقَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي لَفْظٍ فِي وَجْهِهِ مِنْ دَلْوٍ كَانَ فِي دَارِهِمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
زہری سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں : مجھے سیدنا محمود بن لیبد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور (انھوں نے اس زیارت کو خوب سمجھا ہے، یہاں تک کہ) انھوں نے یہ بھی سمجھا کہ ان کے گھر میں ایک ڈول تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کلی کی اور کلی والا پانی اس کے چہرے پر پھینکا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ اپنی زیارت کی ایک دلیل بیان کر رہے ہیں، چونکہ یہ بڑا شرف تھا، اس لیے صحابۂ کرام باریک بینی کے ساتھ اس کا معائنہ کرتے اور پھر اس کو بیان کرتے تھے۔