حدیث نمبر: 11587
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا فَقَالَ ”إِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ بَقَائِي فِيكُمْ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي“ وَأَشَارَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ”وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ عَمَّارٍ وَمَا حَدَّثَكُمْ ابْنُ مَسْعُودٍ فَصَدِّقُوهُ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میں کتنا عرصہ تمہارے درمیان رہوں گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تم میرے بعد ان دونوں کی اقتدا کرنا، عمار کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور عبداللہ بن مسعود تمہیں جو کچھ بیان کریں ان کی تصدیق کرنا۔

وضاحت:
فوائد: … اس باب میں بعض صحابہ کی اغلبی صفات کابیان ہے، جس صحابی میں جو صلاحیت غالب تھی، وہ اس لائق ہوتا کہ اس سے یہ فیض حاصل کیا جائے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الفضائل والمناقب / حدیث: 11587
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن بطرقه وشواھده، اخرجه الترمذي باثر الحديث: 3799، وابن ماجه: 97 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23276 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23665»