الفتح الربانی
— باب
الْفَضْلُ الأَوَّلُ فِي كُتبه إلى مُلوكِ الْكُفَّارِ وَغَيْرِهِمْ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطوط اور کاتبین کا بیان اور اس میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: غیر مسلم حکمرانوں کے نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکتوبات کا بیا ن
حدیث نمبر: 11509
عَنِ ابْنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى النَّبِيِّ فَبَدَأَ بِنَفْسِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ابن علاء حضرمی سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک تحریر بھیجی، اس کی ابتدا اپنے آپ سے کی تھی۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ بادشاہوں کو خطوط لکھنے، معاہدے لکھنے، بعض احادیث لکھنے اور بعض احکام لکھنے کی صورت میں جب کبھی تحریر کی ضرورت پڑتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ذریعہ کو بھی استعمال کرتے تھے۔