حدیث نمبر: 11498
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”الْعَبْدُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ“ وَكَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ وَإِلَى كُلِّ جَبَّارٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آخرت میں انسان اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات سے قبل کسری، قیصر اور تمام سر کشوں کے نام خطوط لکھے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … مسلم حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیابت کا حق ادا کریں اور کفریہ مملکتوں کے وزرا و سلاطین کو اسلام کی طرف دعوت دیں اور انجام کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قریش سے حدیبیہ کے مقام پر معاہدہ کر کے اور ان کی طرف سے مطمئن ہو کر مدینہ منورہ واپس تشریف لائے تو بادشاہوں اور امرا کے نام خطوط لکھ کر انہیں دعوتِ اسلام دی اور ان کو ان کی دوہری ذمہ دارییاد دلائی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11498
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح لغيره ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14604م ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14659»