الفتح الربانی
— باب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْر مَنْ تَزَوَّجَهُنَّ أَوْ وَهَبَهُن أَنْفُسَهُنَّ ﷺ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهِنَّ أَوْ وَعَدَ بِزَوَاجِهِنَّ باب: ان خواتین کا تذکرہ جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کیا،یا جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کییا وہ خواتین کہ جن سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کا وعدہ کیا
حدیث نمبر: 11471
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ عَبَّاسٍ وَهِيَ فَوْقَ الْفَطِيمِ قَالَتْ فَقَالَ ”لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام فضل بنت سے حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام حبیبہ بنت عباس کو اس عمر میں دیکھا کہ ابھی ان کا دودھ کچھ عرصہ قبل ہی چھڑایا گیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا: اگر میری زندگی میں عباس کی یہ بیٹی بالغ ہوگئی تو میں اس سے ضرور نکاح کروں گا۔