الفتح الربانی
— باب
بَابُ الحادِيَةَ عَشَرَةَ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَمْ الْمُؤْمِنِينَ صَفِيَّةَ بِنْتِ حَىُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَاْ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گیارہویں زوجۂ ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 11463
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی کو آزاد کیا او ر ان کی آزادی کوہی ان کا حق مہر مقرر کر دیا۔
وضاحت:
فوائد: … یہ رمضان ۷ ھ کا واقعہ ہے، یہ غزوہ بنو مصطلق میں قید ہو کر آئیں۔ حیییہودی کی بیٹی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں غلامی سے آزاد کر دیا اور اسی آزادی کو حق مہر قرار دیتے ہوئے ان سے نکاح کر لیا اور اس طرح سیدہ صفیہ ام المومنین بن گئیں۔