حدیث نمبر: 11460
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ أَنَسٍ أَيْضًا بِنَحْوِهِ) وَفِيهِ فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ النَّاسُ وَأَوْضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَكَذَلِكَ كَانُوا يَصْنَعُونَ فَعَثَرَتِ النَّاقَةُ فَخَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَخَرَّتْ مَعَهُ وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرْنَ فَقُلْنَ أَبْعَدَ اللَّهُ الْيَهُودِيَّةَ وَفَعَلَ بِهَا وَفَعَلَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَتَرَهَا وَأَرْدَفَهَا خَلْفَهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔(دوسری سند) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے اسی طرح ہے، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو لوگوں نے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی اپنی سوار یوں کو دوڑانا شروع کر دیا، وہ اسی طرح کرتے جا رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی گر گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے ساتھ ہی ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بھی گر گئیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باقی ازواج یہ منظر دیکھ رہی تھیں، وہ بولیں: اللہ اس یہودن کو ہلاک کرے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اٹھ کر ان پر پردہ کر دیا اور ان کو دوبارہ اپنے پیچھے سوار کر لیا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11460
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12265»