الفتح الربانی
— باب
بَابُ الرَّابِعَةِ مِنْ أَزْوَاجِهِ ﷺ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ حَفْصَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَاْ بِنْتِ عُمر رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چوتھی زوجہ محترمہ ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 11446
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ مَاتَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدَفَنَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ لَيْلًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عروہ بن زبیر کا بیان ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال رات کو ہوا تھا اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے رات کو ہی ان کی تدفین کر دی تھی۔
وضاحت:
فوائد: … عبد اللہ بن زبیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ولادت نبوت کے چوتھے سال کوہوئی اور وفات (۱۸) رمضان (۵۷یا۵۸) سن ہجری کو ہوئی، بوقت وفات آپ کی عمر ۶۶ برس تھی، آپ کی نماز جنازہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ولادت نبوت کے چوتھے سال کوہوئی اور وفات (۱۸) رمضان (۵۷یا۵۸) سن ہجری کو ہوئی، بوقت وفات آپ کی عمر ۶۶ برس تھی، آپ کی نماز جنازہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔