حدیث نمبر: 11434
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ ذَلِكَ وَتَلَا الْقُرْآنَ فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا حَدَّهُمْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری براء ت کا اعلان نازل ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا تذکرہ کیا اور قرآن کی نازل شدہ آیت کی تلاوت فرمائی اور منبر سے نیچے اتر کر آپ نے دو مردوں اور ایک عورت پر تہمت کی حد جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11434
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن، اخرجه ابوداود: 4474، والترمذي: 3181، وابن ماجه: 2567 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24066 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24567»