الفتح الربانی
— باب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَحَبَّيْهَا النَّبِيُّ ﷺ وَغَيْرَتِهَا عَلَيْهِ وَمُحَافَظَتِهَا عَلَى مَا كَانَ عَلَى عَهْدِهِ باب: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت، آپ کے بارے میں ان کی غیرت اور سیدہ رضی اللہ عنہا آپ کی حیات ِ مبارکہ میں جو جو عمل کیا کرتی تھیں، بعد میں بھی ان کی حفاظت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 11431
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَلَّيْتُ صَلَاةً كُنْتُ أُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَبِي نَشَرَ فَنَهَانِي عَنْهَا مَا تَرَكْتُهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ایک (نفل) نماز پڑھا کرتی تھی۔ اب اگر میرے والد بھی قبر سے اٹھ کر آکر مجھے اس سے منع کریں تو میں اس نماز کو ترک نہ کروں گی۔