الفتح الربانی
— باب
فَالأَوْلَى مِنْهُنَّ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ الثَّانِيَةُ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَوْدَةُ بِنْتُ زَمَعَةً رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْا باب: دوسری زوجۂ رسول ام المؤمنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11406
عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا كَبِرَتْ سَوْدَةُ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِي فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لِي بِيَوْمِهَا مَعَ نِسَائِهِ قَالَتْ وَكَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا بَعْدَهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ہشام اپنے والد (عروہ) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ام المؤمنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا جب عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوں نے اپنی باری مجھے ہبہ کر دی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی باری والا دن بھی مجھے دیا کرتے تھے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد یہ پہلی بیوی تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجیت میں آئیں۔
وضاحت:
فوائد: … حافظ ابن حجر نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ کہنا کہ وہ پہلی خاتون تھیں، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے بعد شادی کی، ا س سے مراد نکاح ہے، یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا نکاح سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا سے پہلے ہوا تھا، لیکن بالاتفاق ان کی رخصتی سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کے بعد ہوئی تھی۔