الفتح الربانی
العادات المباركة— عادات مبارکہ
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِهِ صلى الله عليه وسلم وَ فِرَاشِهِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیند اور بستر کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11328
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا كُنْتُ أَلْقَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ السَّحَرِ وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ إِلَّا وَهُوَ عِنْدِي نَائِمًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سحری کے وقت یا رات کے آخری حصہ میں اپنے ہاں سویا ہوا پاتی۔
وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے مختلف حصوں میں قیام کرتے تھے، رات کے بالکل آخری میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر آرام کر کے نمازِ فجر ادا کرتے تھے۔
جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے بارے فرمایا: افضل قیام قیام داؤد ہے، وہ آدھی رات آرام کرتے پھر ایک تہائی رات قیام کرتے، پھر آخری چھٹا حصہ آرام کرتے۔ اسی طرح رات کا آخری حصہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی آرام فرماتے۔ (عبداللہ رفیق)