الفتح الربانی
— سوم
بَابٌ وَمِنْ مُعْجِزَاتِهِ ﷺ إِنْشِقَاقُ الْقَمَرِ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ چاند کا پھٹنا، کا بیان
حدیث نمبر: 11264
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شِقَّتَيْنِ حَتَّى نَظَرُوا إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”اشْهَدُوا“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں چانددو ٹکڑے ہوا، یہاں تک کہ لوگوں نے اسے دیکھ لیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گواہ ہو جاؤ۔
وضاحت:
فوائد: … یہ ایسا عالمی اور کائناتی معجزہ ہے کہ جو ہمارے نبی کے ساتھ خاص ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی نبی کو ایسا معجزہ عطا نہیں کیا گیا۔