الفتح الربانی
— سوم
بَابُ مَا جَاءَ فِي حِلْمِهِ وَعَفْوِهِ وَحَيَاتِهِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بردباری، معافی اور حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 11207
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا دار تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی بات نا پسند ہوتی تو اسے ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور سے پہچان لیتے تھے۔