الفتح الربانی
— سوم
بَابُ مَا جَاءَ فِي حِلْمِهِ وَعَفْوِهِ وَحَيَاتِهِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بردباری، معافی اور حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 11206
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا وَلَا صَخَّابًا فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يَجْزِي بِالسَّيِّئَةِ مِثْلَهَا وَلَكِنْ يَعْفُو وَيَصْفَحُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عادۃًیا تکلفاً بد کلام نہ تھے، نہ ہی بازاروں میں بلند آواز سے باتیں کرتے تھی، نہ ہی برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے، لیکن معاف فرما دیتے اور در گزر فرما دیتے تھے۔