الفتح الربانی
— سوم
بَابُ مَا جَاءَ فِي حِلْمِهِ وَعَفْوِهِ وَحَيَاتِهِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بردباری، معافی اور حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 11204
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ فِي بَيْتِ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ جَعْدَةَ وَهُوَ مَوْلَى أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ يَقُصُّ عَلَيْهِ رُؤْيَا وَذَكَرَ سِمَنَهُ وَعِظَمَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا كَانَ خَيْرًا لَكَ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا جعدہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو آپ سے اپنا خواب بیان کر رہا تھا،اور راوی نے اس کے موٹاپے کو بیان کیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا:اگر یہ اس کے علاوہ میں ہوتا تو تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہوتا۔