الفتح الربانی
— سوم
باب مَا جَاءَ فِي ضِحْكِهِ ﷺ وَرِيحِهِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسکراہٹ اور خوشبو کا بیان
حدیث نمبر: 11167
عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَسْمَرَ وَلَمْ أَشُمَّ مِسْكَةً وَلَا عَنْبَرَةً أَطْيَبَ رِيحًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ گندمی تھا اور میں نے کبھی کوئی ایسی کستورییا عنبر نہیں سونگھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم سے زیادہ عمدہ خوشبودار ہو۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسکراہٹوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسد اطہر کے خوشبودار ہونے کا ذکر ہے، اس سلسلے میں صحابۂ کرام کی عجیب عجیب مثالیں ہیں۔