الفتح الربانی
— سوم
بَابُ مَا جَاءَ فِي شَيْبِهِ ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بالوں کے سفید ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 11145
عَنْ سِمَاكٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَسُئِلَ عَنْ شَيْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ فِي رَأْسِهِ شَعَرَاتٌ إِذَا دَهَنَ رَأْسَهُ لَمْ تَتَبَيَّنْ وَإِذَا لَمْ يَدْهَنْهُ تَتَبَيَّنُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سماک سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفید بالوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر میں چند سفید بال تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیل لگاتے تو وہ نمایاں نہ ہوتے تھے اور جب تیل نہ لگایا ہوتا تو وہ نظر آتے تھے۔