الفتح الربانی
— سوم
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ وَجْهِهِ وَشَعْرِهِ ﷺ باب: آپ کے چہرۂ انور اورگیسوئوں کا بیان
حدیث نمبر: 11137
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُجَاوِزُ شَعْرُهُ أُذُنَيْهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال طوالت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کانوں سے نہیں بڑھتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … حافظ ابن حجر نے کہا: یہ حدیث، اس حدیث کے الٹ ہے، جس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کندھوں تک ہوتے تھے، اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ زیادہ تر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کانوں کی لو تک رہتے تھے، اگر ان کوسیدھا کیا جاتا تو وہ کندھے تک پہنچ جاتے، یا پھر ان دو احادیث کو دو حالتوں پر محمول کیا جائے گا۔ (فتح الباری: ۶/ ۵۷۲)