حدیث نمبر: 11124
عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ عَظِيمَ الْجُمَّةِ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ عَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدھے بالوں والے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد درمیانہ تھا، آپ کے کندھوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہ کشادہ تھا)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے بال کانوں کی لووں تک طویل تھے، ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرخ پوشاک زیب تن کی ہوئی تھی، میں نے آپ سے بڑھ کر خوبصورت آدمی کبھی نہیں دیکھا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11124
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البخاري: 3551، 5848، ومسلم: 2337، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18473 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18665»