الفتح الربانی
— کتاب
بَابُ الْخُطبَةِ فِي يَوْمِ الْعِيدِ غَيْرِ مَا تَقَدَّمَ فِي الْعِيدَيْنِ باب: عیدین کے ضمن میں بیان کردہ خطبہ کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اور خطبۂ عید
حدیث نمبر: 11106
عَنْ قَيْسِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ خَرْمَاءَ وَعَبْدٌ حَبَشِيٌّ مُمْسِكٌ بِخِطَامِهِ وَهَلَكَ قَيْسٌ أَيَّامَ الْمُخْتَارِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا قیس بن عائذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ناک کٹی یا کان کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ) اس کی مہار کو تھامے ہوا تھا۔ جن دنوں مختار بن ابی عبید ثقفی کا عروج تھا، سیدنا قیس رضی اللہ عنہ ان دنوں فوت ہوئے تھے۔