الفتح الربانی
— کتاب
بَابُ خُطبَتِهِ ﷺمِنِّى يَوْمِ النَّحْرِ غَيْرَ مَا تَقَدَّمَ فِي الْحَجُ باب: دس ذوالحجہ کو منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ کا بیان،یہ خطبہ حج والے خطبہ سے الگ ہے
حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ قَالَ وَرَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُعَبِّرُ عَنْهُ قَالَ فَجِئْتُ حَتَّى أَدْخَلْتُ يَدِي بَيْنَ قَدَمِهِ وَشِرَاكِهِ قَالَ فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ بَرَدِهَاسیدنا عامر مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خچر پر سوار خطبہ دیتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرخ رنگ کی چادر زیب تن کئے ہوئے تھے، ایک بدری صحابی آپ کے سامنے تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کو (بلند آواز میں) دہرا کر لوگوں تک پہنچا رہا تھا۔ میں نے آکر اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم اور تسمے میں داخل کر دیا، مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم کی ٹھنڈک سے از حد تعجب ہوا۔