الفتح الربانی
— کتاب
بَابُ خُطْبَةِ الْحَاجَةِ باب: خطبۃ الحاجہ یعنی نکاح اور دیگر مواقع پر دئیے جانے والے خطبہ کے الفاظ وعبارات کا بیان
حدیث نمبر: 11084
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَيْنِ خُطْبَةَ الْحَاجَةِ وَخُطْبَةَ الصَّلَاةِ الْحَمْدُ لِلَّهِ أَوْ إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ فَذَكَرَ مَعْنَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔(دوسری سند) سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو قسم کے خطبات سکھائے، ایک خطبۂ حاجت اور دوسرا خطبۂ نماز،خطبۂ حاجت یہ ہیں: بیشک ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، ہم اس سے مدد طلب کرتے ہیں، … … ۔ پھر مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت ذکر کی۔
وضاحت:
فوائد: … خطبۂ نماز سے مراد نماز میں پڑھا جانے والا تشہد ہے۔