حدیث نمبر: 11064
عَنْ جَرِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي حَبْرٌ بِالْيَمَنِ إِنْ كَانَ صَاحِبُكُمْ نَبِيًّا فَقَدْ مَاتَ الْيَوْمَ قَالَ جَرِيرٌ فَمَاتَ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدناجریر بن عبداللہ بَجَلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یمن میں ایک یہودی عالم نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارا ساتھی سچا نبی تھا تو آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: واقعی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … یہودیوں اور عیسائیوں کے مذہبی ادب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کئی پیشین گوئیاں موجود تھیں اور وہ ان کے سامنے برحق ثابت ہوئیں، کتنی حیران کن بات ہے کہ پھر بھی ان لوگوں نے ہدایت کو قبول نہیں کیا۔ اس ضمن میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا ایمان لانے کا واقعہ انتہائی سبق آموز ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11064
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح، أخرجه الطبراني في المعجم الكبير : 2479 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19445»