حدیث نمبر: 11020
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أُمِّهِ أُمِّ مُبَشِّرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَقَالَتْ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَتَّهِمُ بِنَفْسِكَ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُ إِلَّا الطَّعَامَ الَّذِي أَكَلْتَ مَعَكَ بِخَيْبَرَ وَكَانَ ابْنُهَا مَاتَ قَبْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ”وَأَنَا لَا أَتَّهِمُ غَيْرَهُ هَذَا أَوَانُ قَطْعِ أَبْهَرِي“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب اپنی والدہ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الموت کے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں گئی، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے بارے میں کیا رائے ہے؟ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا سبب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے اور تو کسی چیز پر شک نہیں، البتہ جو کھانا میں نے خیبر میں کھایا تھا، ( یہ اس کا اثر معلوم ہوتا ہے۔) ام مبشر رضی اللہ عنہا کا بیٹا( مبشر رضی اللہ عنہ ) بھی اس کھانے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا اور اسی زہریلے کھانے کے سبب سے اس کا انتقال ہو گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ تو مجھے کسی اور چیز پر شک نہیں، اب میری شہ رگ کے کٹنے کا یعنی زندگی کا آخری وقت آچکا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … سلام بن مکشم کی بیوی زینب بن حارث یہودی خاتون تھی، اس نے غزوۂ خیبر کے موقع پر بکری میںزہر ملایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کے سامنے پیش کیا،دیکھیں حدیث نمبر (۱۰۸۱۹)
اس حدیث کا درج ذیل ایک شاہد ہے، جو امام بخاری نے معلقا ذکر کیا اور امام بزار اور امام حاکم نے اس کو موصولا بیان کیا ہے: سیدہ عائشہ کہتی ہیں: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ: ((یَا عَائِشَۃُ! مَا أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الَّذِی أَکَلْتُ بِخَیْبَرَ فَہَذَا أَوَانُ وَجَدْتُ انْقِطَاعَ أَبْہَرِی مِنْ ذٰلِکَ السُّمِّ۔)) … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الموت کے دوران فرمایا: اے عائشہ! میں نے جو زہریلا کھانا خیبر میں کھایا تھا، میں ہمیشہ اس کی تکلیف محسوس کرتا رہا اور اب اس زہر کی وجہ سے وہ وقت آگیا ہے کہ میری زندگی کی رگ کٹ گئی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11020
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4514 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23933 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24430»