الفتح الربانی
أهم أحداث السنة العاشرة للهجرة— سنہ (۱۰) ہجری کے اہم واقعات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قُدُوْم جَرِيرِ بن عَبْدِ اللَّهِ رضي الله عنه إِلَى الْمَدِينَةِ وَبَيْعَتِهِ وَإِسْلَامِهِ باب: سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کی مدینہ منورہ آمد، ان کی بیعت اور قبولِ اسلام کا واقعہ
حدیث نمبر: 10966
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَرِطْ عَلَيَّ قَالَ تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَتُصَلِّي الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ وَتَنْصَحُ الْمُسْلِمَ وَتَبْرَأُ مِنَ الْكَافِرِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔( دوسری سند) سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھ پر کوئی شرط عائد کریں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرنا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرانا، فرض نماز ادا کرنا، فرض زکوۃ ادا کرنا اور ہر مسلم کے ساتھ خیر خواہی کرنا اور کافروں سے لا تعلق رہنا۔