الفتح الربانی
كتاب الإيمان و الإسلام— ایمان اور اسلام کی کتاب
بابٌ فِي سَمَاحَةِ دِينِنَا الإِسْلامِ وَالاعْتِزَازِ بِهِ وَأَنَّهُ أَحَبُّ الأَدْيَانِ باب: دین اسلام کی عالی ظرفی اور اس پر فخر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 109
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ يُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ فاجر آدمی کے ذریعے اس دین کی مدد کرتا ہے۔“
وضاحت:
فوائد: … اس کی کئی صورتیں موجود ہے، بعض کا تعلق عہد ِ نبوی سے بھی ہے، فاجر حکمران کا اسلام کے بعض امور کی خدمت کرنا، کسی فاجر آدمی کا مسجد و مدرسہ تعمیر کر دینا، اسی قبیل کی مثالیں ہیں۔