الفتح الربانی
أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة— سنہ (۵) ہجری کے اہم واقعات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زِوَاجِهِ ﷺ بِزَينَبَ بِنْتِ جَحْشِ رضي الله عنها وَنُزُولِ آيَةِ الْحِجَابِ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کرنے¤اور پردے والی آیت کے نازل ہونے کا بیان
عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أَكْثَرَ وَأَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ فَمَا أَوْلَمَ قَالَ أَطْعَمَهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتَّى تَرَكُوهُعبدالعزیز بن صہیب سے مروی ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیسا ولیمہ اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ولیمہ دوسری کسی زوجہ کے موقع پر نہیں کیا۔ ثابت بنانی نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس چیز کا ولیمہ کیاتھا؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اس قدر روٹی گوشت کھلایا کہ لوگوں نے سیر ہو کر کھایا، تب بھی وہ باقی چھوڑآئے یعنی کھانا بچ گیا۔