الفتح الربانی
أهم أحداث السنة الثانية للهجرة— سنہ (۲) ہجری کے اہم واقعات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِدَّتِ غَزَوَاتِهِ وَشَيْءٍ مِنْ آدَابِ الْعَزْمِ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غزوات کی تعداد اور جنگ وقتال کے بعض آداب کا بیان
حدیث نمبر: 10687
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَأَنْتَ نَصِيرِي وَبِكَ أُقَاتِلُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدناانس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دشمن سے قتال کرتے تو یہ دعا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ اَنْتَ عَضُدِی وَاَنْتَ نصِیری وَبِکَ اُقَاتِلُ۔ (یا اللہ ! تو ہی میرا دست وبازو اور مدد گار ہے اور میں تیرے ہی سہارے دشمن سے قتال کرتا ہوں۔
وضاحت:
فوائد: … غزوات کی تعداد کے بارے میں مؤرخین کا اختلاف ہے، درج بالا روایات میں ہر صحابی نے اپنے علم کی روشنی میںیا اپنے ذاتی غزووں کے بارے میں بات کی ہے، ابن سعد وغیرہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غزوات کو مفصل اور مرتب بیان کیا ہے اور انھوں نے کل ستائیس غزوے اور چھپن سریّےشمار کیے ہیں۔