حدیث نمبر: 10685
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ وَغَزَوْتُ مَعَهُ سَبْعَ عَشْرَةَ وَسَبَقَنِي بِغَزَاتَيْنِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

ابو اسحاق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کل کتنے غزوے کئے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس غزوے کیے اور میں نے آپ کے ساتھ سترہ غزوات میں شرکت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو غزووں میں مجھ سے سبقت لے گئے تھے، (سو میں ان میں شرکت نہ کر سکا تھا)۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الثانية للهجرة / حدیث: 10685
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 4471، ومسلم: 1254، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19316 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19531»