حدیث نمبر: 10142
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِحِمَارٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ يُدَخِّنُ مَنْخَرَاهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ((مَنْ فَعَلَ هَذَا)) زَادَ فِي رِوَايَةٍ ((لَعَنَ اللَّهُ الَّذِي وَسَمَهُ)) ((لَا يَسِمَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ وَلَا يَضْرِبَنَّ أَحَدٌ الْوَجْهَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک ایسا گدھا گزارا گیا، جس کے چہرے پر داغا گیا تھا اور اس کے نتھنوں سے دھواں نکل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کس نے یہ کاروائی کی ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، جس نے اس کو داغا ہے، کوئی آدمی نہ چہرے پر داغا کرے اور نہ چہرے پر مارا کرے۔

وضاحت:
فوائد: … چہرے کا حکم صرف انسانوں کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ جانوروں کے لیے بھییہی حکم ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب المدح والدم / حدیث: 10142
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2117، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14459 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14513»