الفتح الربانی
كتاب المدح والدم— تعریف اور مذمت کی کتاب
مَعَ زَوْجَتِهِ مُعَاذَةً باب: عبد اللہ بن اعور اعشی اور ان کی بیوی معاذہ کا قصہ
حدیث نمبر: 10050
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ صَدَقَةَ بْنِ طَيْسَلَةَ حَدَّثَنِي مَعْنُ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْمَازِنِيُّ وَالْحَيُّ بَعْدُ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَعْشَى الْمَازِنِيُّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَنْشَدْتُهُ : «يَامَالِكَ النَّاسِ وَدَيَّانَ الْعَرَبْ! ¤ اِنِّيْ لَقِيْتُ ذِرْبَةً مِنَ الذِّرَبْ ¤ غَدَوْتُ اَبْغِيْهَا الطَّعَامَ فِيْ رَجَبْ ¤ فَخَلَفَتْـنِيْ بِنِـزَاعٍ وَهَـَربْ» ¤ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) اعشی کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور یہ اشعا ر پڑھے: اے لوگوں کے مالک اور عربوں پر غالب آ جانے والے! خائن عورتوں میں سے ایک خائن عورت سے میرا واسطہ پڑا ہے
میں اس کے لیے اناج لانے کے لیے رجب میں نکلا لیکن وہ جھگڑنے اور بھاگنے کی صورت میں میرا نائب بنی
اس نے وعدہ خلافی کی اور اپنی دُم کو بند کر دیایہ اس شخص کے حق میں بدترین غلبہ پا لینے والی ہیں، جس پر غلبہ پا لیں۔