فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي: الثَّقَلَيْنِ، وَاحِدٌ مِنْهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابَ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي، أَلَا وَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ ". قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ : قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا: عَنِ الْأَعْمَشِ ، قَالَ: "انْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا" .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ میں تمہارے درمیان ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم انہیں تھامے رکھو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہ ہو گے: (وہ) دو گراں قدر چیزیں (ہیں)، جن میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے؛ اللہ کی کتاب، جو آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی ایک رسی ہے، اور میری عترت یعنی میرے اہل بیت۔ خبردار! یہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گی یہاں تک کہ حوضِ (کوثر) پر میرے پاس پہنچ جائیں۔“
ابن نمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے بعض اصحاب نے اعمش رحمہ اللہ سے (یہ اضافہ بھی) نقل کیا ہے کہ (آپ ﷺ نے فرمایا): ”غور کرنا کہ تم میرے بعد ان دونوں کے معاملے میں میری کیسی جانشینی کرتے ہو۔“