فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ وَأَنَا شَابٌّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَقْضِي بَيْنَهُمْ وَلَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ؟ فَقَالَ: "ادْنُ" ، فَدَنَوْتُ، فَضَرَبَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ" ، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف (قاضی بنا کر) روانہ فرمایا جب کہ میں ایک نوجوان تھا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایسی قوم کی طرف بھیج رہے ہیں کہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں حالانکہ مجھے قضا (فیصلہ سازی) کا علم نہیں ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: «ادْنُ» ”قریب آؤ۔“ پس میں قریب ہوا تو آپ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک میرے سینے پر مارا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ» ”اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت عطا فرما اور اس کی زبان کو (حق پر) ثابت قدم رکھ۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے کبھی بھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کوئی شک و تردد نہیں ہوا۔“