فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 974
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَكْيَلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلْقَمَةَ ، فَقَالَ: أَتَدْرِي مَا مَثَلُ عَلِيٍّ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَمَا مَثَلُهُ؟ قَالَ: مَثَلُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، أَحَبَّهُ قَوْمٌ حَتَّى هَلَكُوا فِي حُبِّهِ، وَأَبْغَضَهُ قَوْمٌ حَتَّى هَلَكُوا فِي بُغْضِهِ.ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں علقمہ رحمہ اللہ سے ملا تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اس امت میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مثال کیا ہے؟“
امام شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”ان کی کیا مثال ہے؟“
انہوں نے فرمایا: ”ان کی مثال عیسیٰ بن مریم علیہ السلام جیسی ہے؛ ایک گروہ نے ان سے ایسی محبت کی کہ وہ ان کی محبت میں ہلاک ہو گئے، اور ایک گروہ نے ان سے ایسا بغض رکھا کہ وہ ان کے بغض میں ہلاک ہو گئے۔“