فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَمَالَ النَّاسُ إِلَى طَلْحَةَ ، قَالَ: فَانْصَرَفَ عَلِيٌّ يُرِيدُ مَنْزِلَهُ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ عِنْدَ مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ فَقَالَ: انْظُرُوا إِلَى رَجُلٍ قَتَلَ ابْنَ عَمِّهِ، وَسَلَبَ مُلْكَهُ، قَالَ: فَوَلَّى رَاجِعًا فَرَقَى فِي الْمِنْبَرِ فَقِيلَ: ذَاكَ عَلِيٌّ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَمَالَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَبَايَعُوهُ وَتَرَكُوا طَلْحَةَ.سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسجد میں موجود تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی طرف مائل ہو گئے، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے، جنازہ گاہ کے مقام پر قریش کا ایک شخص انہیں ملا اور کہنے لگا: ”اس شخص کو دیکھو جس نے اپنے چچا زاد کو قتل کیا اور اس کا اقتدار چھین لیا۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پس وہ واپس مڑے اور منبر پر تشریف لے گئے، تو کہا گیا: ”وہ دیکھو سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر ہیں“، پھر لوگ ان کی طرف پلٹ پڑے، چنانچہ ان کی بیعت کر لی اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا۔