فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 963
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ: إِنِّي أَحْبَبْتُ عَلِيًّا حُبًّا لَمْ أُحِبَّهُ شَيْئًا قَطُّ، قَالَ: نِعْمَ مَا رَأَيْتَ، أَحْبَبْتَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أَبْغَضْتُ عُثْمَانَ بُغْضًا لَمْ أَبْغَضْهُ شَيْئًا قَطُّ، قَالَ: بِئْسَ مَا رَأَيْتَ، أَبْغَضْتَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
عبداللہ بن ظالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایسی محبت کی ہے کہ ویسی محبت کبھی کسی سے نہیں کی“، تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے کتنا ہی اچھا سوچا، تم نے اہل جنت میں سے ایک شخص سے محبت کی ہے“
پھر ان کے پاس ایک دوسرا شخص آیا اور کہنے لگا: ”میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ایسا بغض رکھا ہے کہ ویسا بغض کبھی کسی سے نہیں رکھا“، تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے کتنا ہی برا سوچا، تم نے اہل جنت میں سے ایک شخص سے بغض رکھا ہے“۔