فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 959
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ ، أَوْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، شُعْبَةُ الشَّاكُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ" . فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُ مِثْلَ هَذَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَظُنُّهُ قَالَ: فَكَتَمْتُهُ.ترجمہ
سیدنا ابوالطفیل رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوسریحہ رضی اللہ عنہ یا سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں (اس راوی کے نام میں شعبہ رحمہ اللہ کو شک ہوا ہے) کہ نبی ﷺ نے فرمایا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے۔“
سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور میں نے بھی اس جیسی روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنی ہے۔“
محمد بن جعفر رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ میرا گمان ہے انہوں (سعید بن جبیر رحمہ اللہ) نے فرمایا: ”پس میں نے اسے (کچھ عرصہ) پوشیدہ رکھا۔“