فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَعَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، قَالَا: نَا ابْنُ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنٌ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى سَعْدٍ فَقُلْتُ: حَدِيثٌ حُدِّثْتُهُ عَنْكَ، حَدَّثَنِيهِ حِينَ اسْتَخْلَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَغَضِبَ سَعْدٌ وَقَالَ: مَنْ حَدَّثَكَ بِهِ؟ فَكَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَهُ أَنَّ ابْنَهُ حَدَّثَنِيهِ فَيَغْضَبَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ اسْتَخْلَفَ عَلِيًّا عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ تَخْرُجَ وَجْهًا إِلَّا وَأَنَا مَعَكَ، فَقَالَ: "أَوَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي" .سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے نے اپنے والد سے (یہ حدیث) روایت کر کے انہیں سنائی، (سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں:) پھر میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”مجھے آپ کے حوالے سے ایک ایسی حدیث سنائی گئی ہے جو اس وقت کی ہے جب نبی ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں اپنا جانشین مقرر فرمایا تھا۔“ وہ کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور پوچھا: ”تمہیں یہ حدیث کس نے بتائی؟“ میں نے انہیں یہ بتانا پسند نہ کیا کہ ان کے اپنے ہی بیٹے نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے تاکہ وہ ان پر ناراض نہ ہوں۔
پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے خود فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب غزوہ تبوک کے لیے روانہ ہوئے تو آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر فرمایا، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں یہ پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ کسی مہم پر تشریف لے جائیں اور میں آپ کے ساتھ نہ ہوں۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَوَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ میرے نزدیک تمہارا وہی مقام ہو جو موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک ہارون (علیہ السلام) کا تھا؟ البتہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔““