فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ بْنُ قُدَامَةَ الرُّؤَاسِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَلِيُّ ، تَدْرِي مَنْ شَرُّ الْأَوَّلِينَ؟" وَقَالَ وَكِيعٌ مَرَّةً عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَلِيُّ ، تَدْرِي مَنْ أَشْقَى الْأَوَّلِينَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: "عَاقِرُ النَّاقَةِ" ، قَالَ: " تَدْرِي مَنْ شَرُّ، وَقَالَ مَرَّةً: مَنْ أَشْقَى الْآخَرِينَ؟ " قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: "قَاتِلُكَ" .ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے علی! کیا تم جانتے ہو کہ پہلوں میں سب سے برا کون تھا؟“
اور وکیع رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ضحاک رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے علی! کیا تم جانتے ہو کہ پہلوں میں سب سے زیادہ بدبخت کون تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹنی کی کونچیں کاٹنے والا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ پچھلوں میں سب سے برا — اور ایک مرتبہ (راوی کے شک کے ساتھ) فرمایا: سب سے زیادہ بدبخت — کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا قاتل۔“