فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ وَرَعِ عَلِيٍّ فِي بَيْتِ الْمَالِ وَعَدْلِهِ فِي الْقِسْمَةِ) باب: (بیت المال کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احتیاط اور تقسیم میں عدل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 905
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ، يَعْنِي: الْهَمْدَانِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدَّتِهِ، عَنْ أَبِيهَا ، قَالَ: كَانَ إِذَا أَتَى بَيْتَ الْمَالِ قَالَ، يَعْنِي عَلِيًّا ، قَالَ: غُرِّي غَيْرِي، فَيَقْسِمُهُ حَتَّى لَا يَبْقَى مِنْهُ شَيْءٌ، ثُمَّ يَكْنِسُهُ وَيُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ.ترجمہ
عثمان بن ثابت رحمہ اللہ کی دادی اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب بیت المال میں تشریف لاتے تو فرماتے: «غُرِّي غَيْرِي» ”(اے دنیا!) تو میرے علاوہ کسی اور کو دھوکا دے“، پھر وہ اسے تقسیم فرما دیتے یہاں تک کہ اس میں سے کچھ بھی باقی نہ بچتا، پھر وہ اس جگہ جھاڑو دیتے اور وہاں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔“