فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، نَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي بَحْرٍ ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى عَلِيٍّ إِزَارًا غَلِيظًا، قَالَ: اشْتَرَيْتُهُ بِخَمْسَةِ دَرَاهِمَ، فَمَنْ أَرْبَحَنِي فِيهِ دِرْهَمًا بِعْتُهُ، وَرَأَيْتُ مَعَهُ دَرَاهِمَ مَصْرُورَةً فَقَالَ: هَذِهِ بَقِيَّةُ نَفَقَتِنَا مِنْ يَنْبُعَ.ترجمہ
ان کے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ایک موٹا اور کھردرا تہبند دیکھا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اسے پانچ درہم میں خریدا ہے، چنانچہ جو شخص مجھے اس پر ایک درہم کا نفع دے گا، میں اسے یہ فروخت کر دوں گا“
اور میں نے ان کے پاس ایک تھیلی میں بندھے ہوئے کچھ درہم دیکھے تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ہمارے ان اخراجات کا بقیہ حصہ ہے جو ہم «ينبع» سے لائے تھے۔“