فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے اس فرمان کا بیان: ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ ، قَالَ: أَنَا أَبُو مَعْشَرٍ يَعْنِي نَجِيحًا الْمَدَنِيَّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّ تِسْعَةً فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: كُنَّا عَلَى صَخْرَةٍ بِأُحُدٍ فَتَحَرَّكَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اهْدَئِي، فَإِنَّمَا عَلَيْكِ نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ"، وَكَانَ عَلَى الصَّخْرَةِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَطَلْحَةُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَتَرَكَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ نَفْسَهُ ، وَكَانَ عَلَيْهَا.سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ نو افراد جنت میں ہیں۔“
انہوں نے فرمایا: ”ہم احد میں ایک چٹان پر موجود تھے کہ وہ لرزنے لگی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اهْدَئِي، فَإِنَّمَا عَلَيْكِ نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے چٹان! تھم جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، یا ایک صدیق، یا ایک شہید ہی (سوار) ہے۔“ اور اس چٹان پر رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا زبیر، سیدنا طلحہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم موجود تھے؛ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے (ان نو میں) اپنا نام ذکر نہیں کیا، حالانکہ وہ بھی اس چٹان پر سوار تھے۔“