فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے اس فرمان کا بیان: ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“۔
حدیث نمبر: 78
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، ثُمَّ وَجَدَ خِفَّةً فَخَرَجَ، فَلَمَّا أَحَسَّ بِهِ أَبُو بَكْرٍ أَرَادَ أَنْ يَنْكُصَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ يَسَارِهِ، وَاسْتَفْتَحَ مِنَ الْآيَةِ الَّتِي انْتَهَى إِلَيْهَا أَبُو بَكْرٍ. ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ بیمار ہوئے تو آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ پھر آپ ﷺ نے طبیعت میں کچھ ہلکا پن محسوس کیا تو باہر تشریف لائے؛ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ ﷺ کی آمد کا احساس ہوا تو انہوں نے پیچھے ہٹنا چاہا، مگر نبی اکرم ﷺ نے ان کی طرف اشارہ کیا، پھر آپ ﷺ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں ان کی بائیں جانب بیٹھ گئے اور آپ ﷺ نے تلاوت کا آغاز اسی آیت سے کیا جہاں تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے۔